Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

23ویں خلیج کپ کےلئے ٹیموں کی کویت آمد

 
محمد عرفان شفیق۔ کویت
23ویں خلیج کپ میں حصہ لینے کےلئے مملکت سعودی عرب، عمان اور متحدہ امارات کی قومی ٹیمیں کویت پہنچ گئیں جبکہ بحرین ، قطر اور یمن کے کھلاڑی آج کویت پہنچیں گے۔ خلیج کپ کا انعقاد کویت میں 22 دسمبر سے 5 جنوری تک ہو رہا ہے جس کےلئے جابر الاحمد انٹرنیشنل اسٹیدیم میں تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح خلیج فٹبال کپ ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی میچ سعودی عرب اور کویت کے مابین آج (جمعہ 22 دسمبر)شامرساڑھے 5 بجے کھیلا جائے گا۔کویت کو خلیج کپ کی میزبانی کا موقع چوتھی بار حاصل ہواہے۔ اس سے پہلے کویت 1974، 1990 اور 2003 میں خلیج کپ کی میزبانی کر چکا ہے اوراس کے ساتھ کویت خلیج کپ میں 10 مرتبہ فاتح بھی رہ چکا ہے۔ یا د رہے کہ فیفا کی جانب سے دوسالہ پابندی ختم ہو نے کے بعد کویت کو خلیج کپ کی میزبانی کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔

شیئر: