Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپینش لیگ: بارسلونا نے رئیل میڈرڈ کو 0-3سے ہرا دیا

 
بارسلونا :اسپین میں اسپینش لیگ فٹبال کے بڑے معرکے میں بارسلونا نے رئیل میڈرڈ کو 0-3گول سے ہرا دیا ۔ بارسلونا نے کرسٹیانو رونالڈو کا حربہ کامیاب نہ ہونے دیا۔ فاتح ٹیم کے لائنل میسی نے میچ کا دوسرا گول اسکور کیا اور رئیل میڈرڈ کی ٹیم کیلئے مشکلات میں اضافہ کردیا۔میچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں 54ویں منٹ میں لوس سواریز نے گیند کو جال میں پھینک کر بارسلونا کو ایک گول کی برتری دلائی۔ دوسرا گول لائنل میسی نے 64ویں منٹ میں داغا۔میچ کا تیسرا اور آخری گول اختتامی لمحات میں ایلکس وائیڈل نے اسکور کر کے میچ کو یکطرفہ ثابت کر دیا۔

شیئر: