Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اظہر علی ، ٹیم کارکردگی سے مطمئن

 
کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹسمین اظہر علی کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ پاکستان ٹیم کیلئے چیلنجز سے بھرپور ہوگا تاہم امید ہے کہ ٹیم فتوحات کا تسلسل برقرار رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ہمیشہ اپنے ہوم گراونڈ پر اچھا کھیلتی ہے لیکن پاکستان ٹیم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں حالیہ کارکردگی اچھی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ گرین شرٹس اپنی اس کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔اظہر علی نے اپنے بارے میں بتایا کہ وہ بحالی نو کے عمل سے گزرنے کے بعد بہتر محسوس کررہے ہیں اور پرامید ہیں کہ نیوزی لینڈ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ایک سوال پر اظہر علی نے کہا کہ وہ میچ کی صورتحال کے حساب سے اسٹروکس کھیلتے ہیں، ضروری نہیں کہ ہر بار اونچے شاٹس کھیلے جائیں۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے اظہر علی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، رومان رئیس، عامر یامین، حسن علی، محمد عامر، فخر زمان، بابر اعظم اور امام الحق، حارث سہیل اور فہیم اشرف شامل ہیں۔یاد رہے کہ قومی ٹیم تین روزہ مختصر کیمپ کے بعد 27 دسمبر کو لاہور سے آکلینڈ کےلئے روانہ ہو گی جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، دورے کا باقاعدہ آغاز 6 جنوری سے ہو گا۔

شیئر: