Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپیکر کے ذریعے موبائل کا استعمال خلاف ورزی نہیں، محکمہ ٹریفک

 ریاض..... محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران اسپیکر کے ذریعے موبائل کا استعمال یا سگنل پرگاڑی مکمل طور پر کھڑی کرنے کے بعدموبائل کا استعمال ممنوع نہیں۔ البتہ ڈرائیونگ کے دوران ہاتھ میں موبائل لیکر استعمال کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہے اس پر 24گھنٹے کی جیل ہے۔ اگر یہ خلاف ورزی پہلی بار ہوئی ہوگی تو ایسی صورت میں صرف خلاف ورزی کی سزا ہوگی جبکہ ریکارڈ صاف نہ ہونے پر 24گھنٹے کی قید بھی ہوگی۔ محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی کہ ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد ختم ہوجانے کے 60دن بعد تاخیر کا جرمانہ ہوگا لہذا تمام ڈرائیور حضرات ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد ختم ہوتے ہی توسیع کا اہتمام کریں۔

شیئر: