Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مانچسٹر سٹی کی کیلنڈر ایئر میں گولز کی سنچری

 
اولڈ ٹریفورڈ: مانچسٹر سٹی 1982 کے بعد کیلنڈر ایئر میں گولز کی سنچری بنانے والا پہلا کلب بن گیا۔رواں برس لیگ میں سٹی کی ٹیم 55 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں ہے اور اسے روایتی حریف مانچسٹر یونائیٹڈ پر 14 پوائنٹس کی سبقت حاصل ہے۔ اس سے پہلے 35 برس قبل 1982 میں یہ کارنامہ لیورپول نے بھی انجام دیا تھا۔ مانچسٹر سٹی نے بورن ماوتھ کلب کیخلاف4-0سے فتح کی بدولت انجام دیا۔ اس پرفارمنس کے بعد سیزن میں اسکے مجموعی گول کی تعداد 100 ہوگئی، جس میں پریمیئر لیگ کے 60 گول بھی شامل ہیں۔ مانچسٹرسٹی کی یہ لگاتار17ویں فتح بھی تھی ۔ لیورپول نے 1982 میں کلینڈر ایئر میں 106 گول کئے تھے تاہم مانچسٹر سٹی کےلئے اس ریکارڈ کو توڑنا مشکل ہوگا۔

شیئر: