Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف آف اسٹاف محمد الخضر اور ہمراہ وفد حادثے میں بال بال بچ گیا

کویت.... کویتی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں کویتی افواج کے چیف آف اسٹاف کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تا ہم چیف آف اسٹاف محمد الخضراور ان کے ہمراہ وفد بسلامت رہا۔ ہیلی کاپٹر شدید دھند کے باعث سلہٹ میں اترتے وقت درختوں سے ٹکرا گیا۔ ہیلی کاپٹر میں موجود ایک شخص کو زخم آئے۔ دیگر افراد محفوظ رہے۔ محمد الخضر نے کویتی وزیر اعظم کے نائب اول و وزیر دفاع شیخ ناصر صباح الاصباح سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کر کے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا او رانہیں اطمینان دلایا کہ وہ اور ان کے ہمراہ وفد میں شریک ارکان بسلامت رہے۔ کویتی وفد بنگلہ دیش کے سرکاری دورے پر تھا۔ محمد الخضر نے اپنے نائب کو بھی ٹیلیفون پر مطلع کر کے سلامتی کا یقین دلایا۔ 

شیئر: