Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سر کی خشک جلد کے مسائل پر کیسے قابو پائیں ؟

اگر آپ کے سر  کی جلد صحت مند اور توانا ہو گی تو  آپ کیبال بھی صحت مند   اور خوبصورت ہوں گے  .   وہ افراد جن کے سر  کی جلد خشک ، خارش زدہ  یا روکھی اور بے جان ہو انکے سر پر مضبوط ، حسین بالوں کی توقع نہیں کی جا سکتی .  بعض اوقات کیمیائی  یا  ہلکے معیار کی  غیر صحت مند پراڈکٹس  کا استعمال سر  کی جلد کو نقصان پہنچاننے کا  سبب بن جاتا ہے جس  کے نتیجے میں بال روکھے ، خشک اور بے جان  ہو جاتے ہیں . خشک جلد کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مستقل احتیاط اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے .  
زیتون کا تیل بہترین قدرتی پراڈکٹ ہے . اسے نیم گرم  کر کے سر کی جلد پر مساج کرنے سے دوران خون میں میں بہتری ا?تی ہے  جو  جلد کی صحت کے لیے نہایت اہم ہے . ا?پ زیتون کے تیل میں ایواکاڈو ، جوجوبا ا?ئل ، وٹامن ای اور لیونڈر ا?ئل کو شامل کر کے سر کا مساج کر سکتی ہیں . یہ جلد کی صحت کے لیے بنیادی اجزائ  ہیں  جو مناسب مقدار میں نمی فراہم کر کے خشکی کو دور کرتے ہیں ، زیتون اور ناریل کا تیل مکس کر کے لگانے سے بھی جلد کو نمی اور تازگی ملتی ہے  جو صحت مند بالوں کی نشونما کے لیے بے حد اہم ہے . 
اسکے علاوہ شہد اور دودھ بھی  جلد کی خشکی دور کرنے  کے لیے بہترین ہیں . شہد اور کیلے کے پیسٹ کو ا?دھے گھنٹے سر کی جلد پر لگا کر خشک جلد  کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے .

شیئر: