Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشز سیریز:عثمان خواجہ کی شاندار سنچری، آسٹریلیا کی مضبوط پوزیشن

 
سڈنی: ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں عثمان خواجہ کی شاندار سنچری 17رنز کی بدولت آسٹریلیا نے پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔انگلینڈ کے 346رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں4وکٹوں کی نقصان پر479رنز بنا لئے ہیں۔کپتان اسٹیون اسمتھ نے83رنزبنائے، انہیں معین علی نے اپنی ہی گیند پر کیچ کر کے آوٹ کیا۔آسٹریلیا نے 133رنز کی برتری حاصل کر لی ہے ، ابھی اس کی 6وکٹیں باقی ہیں۔شاون مارش98رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ان کے بھائی مچل مارش 63رنز پر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ91اورکپتان اسٹیون اسمتھ44رنز پر کھیلنے آئے تو اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے عثمان خواجہ ایشز میں اپنی پہلی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔ معین علی نے اسٹیون اسمتھ کو 83 رنز پر آوٹ کر کے 183رنز کی یہ شراکت توڑی۔انہوں نے خود ہی کیچ پکڑتے ہوئے آسٹریلوی کپتان کو ایشز میں چوتھی سنچری اسکور کرنے سے بھی روک دیا۔عثمان خواجہ کو 171رنز پر میسن کرین نے آوٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی وکٹ لینے کا اعزاز حاصل کیا۔اس سے قبل وہ عثمان کو آوٹ کرنے کا موقع گنوا چکے تھے جب ان کی پھینکی گئی گیند نو بال قرار دی گئی۔عثمان خواجہ نے 381گیندیں کھیل کر ایک چھکا اور 18چوکے لگائے۔تیسرا دن انگلینڈ کے بولرز کے لئے بڑا صبرآزمارہا اور وہ صرف2وکٹیں ہی لے سکے۔ انگلینڈ کےلئے ایشز سیریزکا آخری میچ بچانے کے امکانات کم نظر آرہے ہیں۔آسٹریلیا یہ سیریز پہلے 0-3سے اپنے نام کر چکا ہے جبکہ میلبورن میں کھیلا گیا چوتھا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔

شیئر: