Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دفاعی چیمپیئن سرینا ولیمز آسٹریلین اوپن سے دستبردار

 
نیویارک: امریکی ٹینس اسٹار اور سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کی دفاعی چیمپیئن سرینا ولیمز ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں۔ سرینا کا کہنا تھاکہ وہ ابھی بڑے ٹورنامنٹس کے لئے خود کو فٹ محسوس نہیں کر رہیں۔3 2گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے والی سرینا ولیمز سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گی۔سرینا ولیمز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں ایک نمائشی میچ کھیلا لیکن وہ ابھی خود کوبڑے مقابلوں کےلئے سو فیصد فٹ محسوس نہیں کرتیں اور انہیں ٹینس کورٹ واپسی میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔انہوں نے بتایا کہ وہ اسی صورتحال کی وجہ سے وہ آسٹریلین اوپن میں اعزاز کا دفاع نہیں کرسکیں گی۔واضح رہے کہ سرینا ولیمز پہلی بچی کی ماں بننے کے بعد چوتھا بڑا ٹورنامنٹ نہیں کھیل رہیں ۔

شیئر: