Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشزسیریز: انگلینڈ چاروں خانے چت ، آسٹریلیاکی 0-4 سے فتح

 
سڈنی:آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 123 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-4 سے جیت لی ہے۔ آخری دن آسٹریلیا کو 6 وکٹ درکار تھے جو اس نے بہ آسانی حاصل کر لئے۔انگلینڈ کے کپتان جوائے روٹ سڈنی کی گرمی میں بدن میں پانی کی کمی اور پیٹ میں گیس کی شکایت کی وجہ سے اسپتال میں رہے۔ انھوں نے ایک گھنٹے کی تاخیر سے اپنی اننگز شروع تو لیکن لنچ کے بعد اسے جاری نہ رکھ سکے اور 58 کے ا سکور پر ریٹائرڈ آوٹ ہو گئے اور ان کی پوری ٹیم 180 رنز پر پولین لوٹ گئی۔آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں عثمان خواجہ 171 ، شوان مارش 156 اور میچل مارش 101 کی سنچریوں کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 649 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اپنی پہلی اننگز میں جو روٹ اور ڈیوڈ ملان کی نصف سنچریوں کی بدولت 346 رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے دونوں اننگز میں4،4 وکٹیں حاصل کیں اور انھیں مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔ اسٹیون اسمتھ کو سیریز میں بہترین کارکردگی کےلئے مین آف دیسیریز قرار دیا گیا۔ انھوں نے 3 سنچریوں کے ساتھ سیریز میں 687 رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے اپنے وطن میں کھیلی جانے والی گزشتہ 8 ایشز سیریز میں سے7 میں کامیابی حاصل کی ہے۔پیٹ کمنز کو پانچویں ٹیسٹ کا مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔جب ٹیم آسٹریلیا آئی تو وکٹ کیپر بیئراسٹیو پر آسٹریلوی اوپنر کیمرن بینکروفٹ کو سر سے ٹکر مارنے کا الزام لگا۔0-4 سے سیریز جیتنے پر آسٹریلیوی کپتان ا سٹیون ا سمتھ نے کہا کہ گزشتہ 2 مہینے بہت اچھے رہے۔ ہم نے اس کےلئے بہت محنت کی۔ جوائے روٹ کی جگہ جیمز اینڈرسن نے میڈیا سے بات کی اور کہاکہ آسٹریلیا نے ہم سے بہتر کھیل پیش کیا۔ ان کے بیٹسمینوں نے صبر اور ہنر کا استعمال کیا۔-95 1994 کے بعد یہ پہلی سیریز ہے جس میں سارے ٹیسٹ پانچویں دن تک گئے۔
 

شیئر: