Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تپتی کار میں جھلستے بچے کو باہر نکالنے پر باپ برہم

 ویلنگٹن،  .... کہتے ہیں کہ مردوں کے مقابلے میں قدرت نے عورتوں کو زیادہ رحمدل بنایا ہے تو وہ غلط نہیں کہتے۔ تفصیلات کے مطابق یہاں ایک خاتون نے جب ایک کار سے کسی بچے کے چیخنے چلانے کی آواز سنی تو وہ خود کو نہیں روک سکی اور اسے دیکھنے کیلئے کار کے قریب چلی گئیں اور انہیں اندازہ ہوا کہ ایک بچہ چلچلاتی دھوپ کے سبب کار کے اندر جھلس رہا ہے ۔ پسینے نے اسے شرابور کردیا ہے اور پورا جسم سرخ ہورہا ہے۔ اس نے چاروں جانب نظر دوڑائی مگر بچے کے والدین کا پتہ نہ چل سکا۔ آخر اس نے ہمت کرکے کار کا دروازہ کسی طرح کھولا اور بچے کو اپنی گود میں لے لیا۔ اتنا کچھ کرنے کے بعد خاتون کو امید تھی کہ اسکے والدین جب دیکھیں گے کہ انکا بچہ محفوظ ہے تو وہ خوش ہونگے مگر اسکی حیرت کی انتہا اسو قت نہ رہی جب بچے کا باپ خاتون پر اس بات پر برہم ہوگیا کہ اس نے بچے کو گاڑی سے باہر کیوں نکالا۔ خاتون کا کہناہے کہ اسے اس بات پر بھی حیرت ہے کہ قریب بہت سے لوگ موجود تھے مگر کسی نے بچے کے چیخنے چلانے پر توجہ نہ دی  تاہم اس کیلئے خود کو روکے رکھنا مشکل تھا۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بچے کے والدین کے خلاف کوئی کارروائی ہورہی ہے یا نہیں۔

شیئر: