Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے، بحرینی پارلیمنٹ

منامہ: بحرینی پارلیمنٹ نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ پارلیمنٹ ارکان نے کہا ہے کہ قومی بورڈ برائے گیس وتیل نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ عوام کے منتخب ارکان سے مشورہ کئے بغیر نافذ کردیا۔ فیصلے کے نفاذ سے پہلے قانونی تقاضے پورے نہیں ہوئے۔ پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے یا پھر شہریوں کو اضافے پر زر تلافی دی جائے۔
مزید پڑھیں:بحرین میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ
 

شیئر: