Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عبدلعلیم خان سے وفد کی ملاقات

جاوید راہو۔ جدہ
     مکہ مکرمہ میں پی ٹی آئی کے وفد نے نائب صدر سید راشد علی شاہ کی سربراہی میں پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر عبدلعلیم خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی سعودی عرب کے سینئر رہنما فرخ رشید، عبداللہ رحمان اور میاں احمد بشیر کے علاوہ پی ٹی آئی مکہ مکرمہ کے نائب صدر ملک سرفراز اعوان اور سیکریٹری اطلاعات مکہ مکرمہ محمد عزیر بھٹہ کے علاوہ انجم وڑائچ، عمیر عابد، عجب خان اور دوسرے سینیئر ممبران نے عبدالعلیم خان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر وفد نے معزز مہمان کے ساتھ ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
     اس کے جواب میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نہیں چاہتی کہ سمندر پار پاکستانیوں کو جن میں پی ٹی آئی کی اکثریت ہے ،ووٹ کا حق دیا جائے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ برسراقتدار آ کر اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

شیئر: