Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عورتیں ہی حقیقتاً صنف قوی ہیں، نئی تحقیق

 کوپن ہیگن ..... ڈنمارک کے سائنسدانوں نے کئی سالوں پر محیط تحقیق و تجربات کے بعد اس کلیے یا مفروضے کو یکسر مسترد کردیا ہے جس نے کسی نہ کسی وجہ سے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور تقریباً ہر شخص یہ سمجھتا ہے کہ عورتیں صنف نازک ہوتی ہیں ان میں قوت برداشت مردوں سے کہیں کم ہوتی ہے جبکہ تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ انتہائی نامساعد حالات میں بھی عورتوں نے مردوں سے کہیں زیادہ مضبوط اور بہادر ہونے کا مظاہرہ کیا ہے۔ شاید انہیں طوفانوں کا سامنا ہوا ہو۔ بیماریوں سے نمٹنا پڑا ہو۔ غلامی یا اقتصادی پریشانیوں سے دوچار رہنا پڑا ہو۔ ہر حالت میں انہوں نے عزم و ہمت سے کام لیکر حالات کا رخ موڑنے او راپنے لوگوں کی زندگی صحیح سلامت رکھنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ سدرن ڈنمارک یونیورسٹی نے اپنی اس رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا میں ہلاکتوں کا جو سلسلہ رہا ہے اس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ خواتین نے مردوں سے زیادہ پامردی اور استقلال کا مظاہرہ کیا۔

شیئر: