Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارباز کی ' نردوش'رواں ماہ پیش ہوگی

ارباز خان ایک اور نئی فلم کے ذریعے سینما اسکرین پر نظرآئیں گے۔ بالی وڈ اداکار ارباز خان کی نئی فلم کی جھلکیاں حال ہی میں پیش کی گئی ہیں جن میں ارباز ایک پولیس افسر کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ ایک تفتیشی افسر کا کردار کررہے ہیں جو قتل کی تفتیش کیلئے اپنی صلاحیتیں پیش کرتاہے۔فلم 'نردوش' میں ارباز کےساتھ اداکار اشمیت پٹیل' منجاری فیڈنس' مہک چیہل اور موکل دیو کام کررہے ہیں۔ مذکورہ فلم رواں ماہ 19 تاریخ کو نمائش کے لئے پیش کیاجائےگا۔
 

شیئر: