Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسرے ون ڈے کیلئے پاکستانی ٹیم کی تیاریاں

 
ڈونیڈن:پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ڈونیڈن میں نیو زی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے کےلئے تیاریاں جاری ہیں۔ انجری کے باعث دوسرے ون ڈے سے باہر ہونے والے فخر زمان نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا۔ 5میچوں کی اس سیریز میں پاکستانی ٹیم0-2کے خسارے میں ہے اور اس میچ میں فتح اسے سیریز میں واپس لا سکتی ہے اس لئے جیت کےلئے پورا زور لگانا ہو گا جبکہ نیوزی لینڈ کی جیت اسے سیریز کی فتح دلا دے گی۔ڈونیڈن میں تیسرا ون ڈے ہفتہ کو کھیلا جائے گاجس کےلئے ٹیم بھرپور تیاری کر رہی ہے ۔ کھلاڑیوں نے گراونڈ کے علاوہ جم میں بھی محنت کی۔پاکستانی کھلاڑیوں نے یونیورسٹی آف اوٹیگو اوول گراونڈ میں مختلف پریکٹس سیشنز میں بھرپور حصہ لیا اور گزشتہ خامیوں اور کمزوریوں پرتوجہ مرکوز رکھی ۔ادھر ٹیم فزیو ویب سنگھ کہتے ہیں کہ فخر زمان کی انجری کافی بہتر ہو گئی ہے اورانہوں نے دوڑ کی پریکٹس کی ہے۔ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کہتے ہیں کہ کھلاڑی باونسی وکٹ پر کھیلنے کے عادی ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کا بولنگ اٹیک اچھا ہے جس سے ہمارے بیٹسمین دباو میں آگئے۔ 2 ون ڈے میں شکست کے بعد کیویز کے خلاف سیریز میں واپسی کےلئے پاکستان ٹیم کے پاس یہ آ خری موقع ہے۔
 

شیئر: