Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رئیل میڈرڈ کا ایک اور میچ برابر، کوارٹر فائنل تک پہنچ گیا

میڈرڈ:ہسپانوی کلب رئیل میڈرڈ کا ایک اور میچ برابری پر ختم ہوا تاہم مجموعی برتری کے نتیجے میں اسے اسپینش کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی کا موقع مل گیا۔رئیل میڈرڈ نے سیکنڈ ڈویژن کے ہسپانوی کلب نومینسیا کے خلاف میچ میں برتری حاصل کر رکھی تھی تاہم اس کے کھلاڑی گلیرمو نے میچ برابر کرکے معروف کلب کی فتح کا امکان ختم کردیا تھا ۔ پہلے مرحلے کے میچ میں 0-3سے فتح کی بدولت رئیل میڈرڈ 2-5کی مجموعی برتری سے فائنل کی دوڑ میں آگے بڑھنے میں کامیاب رہا۔رئیل میڈرڈ کی جانب سے لوکاس نے دونوں گول کئے جبکہ نیمینسیا کے دونوں گول بھی ایک ہی کھلاڑی کے حصے میں آئے۔ اس میچ میں کوچ زین الدین زیدان نے اپنے اسٹار کھلاڑیوں کرسٹیانو رونالڈو اور گیرتھ بیل کو نہیں کھلایا جبکہ ٹونی کروس اور لوکا موڈرک بھی یہ میچ نہیں کھیلے ۔چیمینئز لیگ کے دفاعی چیمپیئن کلب کو ان دنوں مسلسل خراب کارکردگی کا سامنا ہے اور وہ کئی کمزور ٹیموں سے اپنے میچ بمشکل برابر کرنے میں کامیاب ہو پائی ہے۔ہوم گراونڈ پر غیر معروف ٹیم کی کامیابی سے محرومی چیمپیئن کلب کیلئے مزید خفت کا باعث بنی۔

شیئر: