Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرتھ کے نئے اسٹیڈیم میں میچز کی اجازت

 
  دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پرتھ میں قائم نئے اسٹیڈیم کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیتے ہوئے وہاں انٹرنیشنل میچز کے انعقاد کی منظوری دے دی۔آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے 60ہزار تماشائیوں کی گنجائش کے حامل اس نئے اسٹیڈیم کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ میں کہا کہ میں نے آج تک اس سے بہتر اور شاندار اسٹیڈیم کا دورہ نہیں کیا اور اس کا معیار ہمارے طے شدہ معیار سے بھی زیادہ بلند ہے۔ ویسٹ انڈین سابق کپتان نے کہا کہ یہ ایک شاندار اور اعلیٰ معیاری اسٹیڈیم ہے جس میں تینوں فارمیٹ کے میچز کے انعقاد کی تجویز پیش کرتے ہوئے میں کسی بھی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کر رہا۔نیا پرتھ اسٹیڈیم 28 جنوری کو پہلی مرتبہ میچ کی میزبانی کرے گا اور انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پانچواں میچ اس گراونڈ پر کھیلا جائے گا۔پرتھ کا واکا اسٹیڈیم 1970 ءسے ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کر رہا ہے اور اسے ایک دور میں دنیا کی تیز ترین وکٹ تصور کیا جاتا تھا ۔گزشتہ ماہ واکا نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ کی میزبانی کی جو اس مقام پر 44واں اور آخری ٹیسٹ میچ تھا ۔
 

شیئر: