Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آدھار کو بدنام کرنے کی منظم سازش، صدر یو آئی ڈی اے آئی

بنگلور۔۔۔۔۔یونک آئڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا( یو آئی ڈی اے آئی )کے صدر نندن نیل کائنی نے کہا کہ آدھار کو بدنام کرنے کی منظم سازش کی جارہی ہے۔ وہ میڈیا کی جانب سے آدھار سے متعلق ایک ارب آدھار کارڈ کی معلومات افشا ہونے کے بارے میں خبر پر ایف آئی آر درج کرانے کے بعد رد عمل کا اظہار کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آدھار کو بدنام کرنے کی یہ 100فیصد منظم سازش ہے۔ انہوں نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ دہلی پولیس نے یو آئی ڈی اے آئی کے ایک ملازم کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی ہے ۔

شیئر: