عامرخان ، سیف کی فلم کے معترف

بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان نے حال ہی میں سیف علی خان کی نئی فلم 'کالاکنڈی' کی اسپیشل اسکریننگ میں شرکت کی۔ عامر خان نے فلم دیکھنے کے بعد سیف علی خان کی اداکاری اوران کی فلم کی تعریفیں کرڈالیں۔ عامرنے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر سیف کیلئے اپنے اسٹیٹس میں لکھا کہ 'کالاکنڈی انتہائی مزاحیہ فلم ہے ۔ اتنی ہنسی تو مجھے دہلی بیلی کا اسکرپٹ پڑھ کر نہیں آئی تھی۔ تمام پرفارمنس بہت پسند آئی۔ عامر خان نے سیف کی اداکاری کو بہترین قراردیا۔ انہوں نے مصنف اکشت ورما کی بھی تعریف کی ۔
 

شیئر: