Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہوش حیات کی ' ٹائمز اپ'مہم

پاکستانی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنےوالی لالی وڈ کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے انڈسٹری میں ہراساں کئے جانے کیخلاف اپنی مہم کا آغاز کردیاہے۔ اداکارہ مہوش حیات نے ہالی وڈکے مشہور پروڈیوسر کی جانب سے خواتین اداکاراﺅں کو ہراساں کئے جانے کی خبروں پرپاکستانی اداکاراﺅں کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ سماجی رابطوں پر ہالی وڈ کی ' می ٹو' مہم کے مقابلے میں مہوش حیات نے پاکستانی اداکاراﺅں کیلئے ' ٹائمز اپ' کے عنوان سے ہیش ٹیگ کےساتھ مہم کا آغاز کردیا۔مہوش حیات نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کرکے ایک تصویر بھی سماجی رابطہ اکاﺅنٹ پر بھیجی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی اس مہم اور سیاہ لباس کا مقصد ہراساں کئے جانے کے واقعات کو ناقابل قبول عمل قرار دینا اور اس کے خلاف آواز اٹھاناہے ۔
 

شیئر: