Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور جدہ میں پانی کے اسٹراٹیجک منصوبوں کا افتتاح

جدہ.... وزارت ماحولیات و پانی وزراعت نے جدہ اور ریاض شہروں میں گزشتہ 6روز کے دوران پانی کے اسٹراٹیجک ذخیرے کے دو منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔ وزارت سعودی عرب کے اکثر علاقوں میں پانی کی گنجائش بڑھانے اور آبی خودکفالت حاصل کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ ریاض اور جدہ کے آبی منصوبوں کے تحت 20لاکھ مکعب میٹر سے زیادہ پانی ذخیرہ کیا گیا ہے۔ ان کی لاگت 804ملین ریال آئی ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیرماحولیات عبدالرحمان الفضلی موجود تھے۔ عکاظ اخبار کے مطابق سیکریٹری آبی خدمات و سربراہ نیشنل واٹر کمپنی محمد الموکلی نے کہا کہ اس منصوبے کی بدولت مملکت میں آبی خدمات کا معیار عالمی درجے کا ہو جائے گا۔ 
 
 
 

شیئر: