ممبئی: کشتی الٹنے سے 4کی نعشیں برآمد

ممبئی..... ممبئی پولیس کے مطابق ایک حادثہ ضلع پالگھر کے ساحلی علاقے دہانو میںا س وقت پیش آیا جب اسکول کے 40بچوں کو سمندر کی سیر کرانے والی کشتی اچانک ہی الٹ گئی۔ فوری طور پر امدادی ٹیموں کو طلب کیا گیا جنہوں نے بالاخر 35بچوں کو بچالیا جبکہ 4بچوں کی نعشیں پانی سے نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک بچہ ابھی تک لاپتہ ہے جسکی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ ساڑھے11بجے صبح کے وقت پیش آیا کیونکہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ بچے سوار تھے۔ اسکے علاوہ بچوں نے لائف جیکٹ بھی نہیں پہن رکھی تھی۔ امدادی کارروائی کے دوران کوسٹ گارڈ نے سمندری جہازوں کو بھی موقعہ واردات سے دور ہٹنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی دمن آئی لینڈ سے ڈورنیئر ایئر کرافٹس اور ہیلی کاپٹرز کو بھی بچوں کی تلاش کیلئے طلب کرلیا گیا تھا۔

شیئر: