Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکواڈورنے جولین اسانج کو شہریت دینے کی تصدیق کردی

کوئٹو ۔۔۔ایکواڈور کی حکومت نے 2010ء میں امریکی فوج کی خفیہ معلومات افشاکرنے والے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو شہریت دینے کی تصدیق کردی ہے۔ایکواڈور کی وزیر خارجہ ماریہ فرنینڈا اسپنوسا نے دارالحکومت کوئٹو میںاس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ  جولین اسانج نے شہریت کی درخواست دی تھی اور وہ 12 دسمبر 2017ء سے ایکواڈور کے شہری ہیں۔انھوں نے کہا کہ جولین اسانج کو ایک تیسری ریاست سے جان کا خطرہ ہے، ہم نے برطانیہ کے ساتھ وکی لیکس کے بانی کے معاملے کو باوقار طریقے سے حل کرنے کے لیے جولین اسانج کو ایکواڈور کی شہریت دی ہے۔

شیئر: