Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت : رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خلاف ورزیوں پر 7 ہزار چالان

 ریاض.... قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروںنے رواں سال ہجری کی پہلی سہ ماہی کے دوران تجارتی خلاف ورزیوں پر 7827 چالان کئے ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت محنت کے ترجمان خالد اباالخیل نے بتایا کہ مارکیٹ میں زیادہ تر جو خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں ان میں خواتین کے ملبوسات کی دکانوں اور سعودیوں کےلئے مخصوص پیشوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی موجودگی تھی ۔ وزارت محنت کی ٹیموں نے مملکت کے مختلف شہروں میں رواں سال ہجری کی پہلی سہہ ماہی کے دوران ریکارڈ کی جانے خلاف ورزیوں پر 13 لاکھ 82ہزار 255 ریال کے چالان کاٹے ۔ ابا الخیل نے مزید کہا کہ وزارت محنت نے متعدد پیشوں کو غیر ملکیوں کے لئے ممنوع قرار دیا ہے جن پر صرف سعودی کارکن ہی کام کرسکتے ہیں ۔ وزارت محنت کی جانب سے مملکت کی سطح پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو مارکیٹوں کا مسلسل دورہ کرکے وہاں کام کرنے والوں کی رپورٹ تیار کرتی ہیں تاکہ سعودائزیشن کے قانون کو یقینی بنایا جاسکے ۔ وزارت محنت کی جانب سے موبائل مارکیٹوں میں مکمل سعودائز یشن کی گئی جو کامیاب رہی ۔ دیگر شعبوں میں بھی اسی طرح عمل کروایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں مقامی نوجوانوں کو روزگار میسر آئے ۔ ابالخیل نے مزید کہا کہ مقامی مارکیٹ میں سعودائزیشن پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کےلئے ٹیموں کے دورے جاری رہیں گے ۔ 

شیئر: