Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا ، انگلینڈ :5ون ڈے سیریز کاآغاز

میلبورن: ایشز سیریز میں آسٹریلیا کی 0-4سے کامیابی کے بعد اب آسٹریلیا اورانگلش ٹیم 5ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے آمنے سامنے ہوں گی اور سیریز کا پہلا میچ 14جنوری کو میلبورن کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔ون ڈے کرکٹ میں میزبان آسٹریلیا کا گزشتہ سال کاریکارڈ زیادہ اچھا نہیں رہا اور اسے چیمپیئنز ٹرافی کے ابتدائی راونڈ سے باہر ہونے کے ساتھ اپنے 15میں صرف5میچ جیتنے کا موقع مل سکا۔ دوسری جانب انگلش ٹیم کا ریکارڈ اچھا رہا اور وہ چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہی جہاں اسے پاکستان کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہو نا پڑا تھا۔اس سیریز کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ بھی سمجھا رہا ہے اور دونوں ٹیمیں کامیابی کی لئے ہر ممکن کوشش کریں گی۔آسٹریلیا کو اپنے نامور آل راونڈر گلین میکسویل کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جنہیں ٹیم سے باہر کرکے ان کی جگہ کیمرون وائٹ کو طلب کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب انگلش ٹیم سیریز کیلئے فیورٹ سمجھی جار ہی ہے اور اگرچہ اسے بین اسٹوکس کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی تاہم اس کے پاس متبادل کے طور پرکئی کھلاڑی موجود ہیں۔میچ اسی گراونڈ پر ہو رہا ہے جس کی وکٹ کے ناقص ہونے پر کرکٹ بورڈ اور گراونڈ انتظامیہ کو انتباہ مل چکا ہے تاہم اسے ون ڈے کیلئے ہر لحاظ سے مناسب قرار دیا جارہا ہے اور اس پر بڑے اسکور والا میچ متوقع ہے ۔

شیئر: