Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مارک زکربرگ کا فیس بک نیوز فیڈ میں تبدیلی کا اعلان‎

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ کمپنی جلد ہی فیس بک کے نیوز فیڈ میں بڑی تبدیلی متعارف کروانے جا رہی ہے۔ اب صارفین کو اپنی نیوز فیڈ میں وائرل ویڈیوز ، نیوزآرٹیکلز اور دیگر میڈیا مواد کم نظر آئے گا جب کہ گھر والوں اور دوستوں کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر ، ویڈیوز اور اسٹیٹس زیادہ ظاہر ہونگے۔ فیس بک کے بانی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فیس بک کا مقصد صارفین کو بامقصد رابطے کا موقع فراہم کرنا اور ان کی شخصیت پر مثبت اثرات مرتب کرنا ہے۔ گو کہ اس تبدیلی سے کمپنی کا بزنس متاثر ہوگا تاہم یہ بہتر مستقبل کیلئے ایک اہم قدم ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فیس بک کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے نتائج سامنے آئے تھے کہ فیس بک پر موجود غیر متعلقہ مواد لوگوں پر منفی اثرات مرتب کرنے کا باعث بنتا ہے۔

شیئر: