Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” بومب سٹی“کا انٹرنیشنل ٹریلر

ہالی وڈ کرائم ڈرامہ فلم ”بومب سٹی“ کاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔جیمسن بروکس کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سچے واقعے پر مبنی ہے جس کی کہانی ٹیکساس کے ایک ایسے قدامت پسند قصبے کر گرد گھومتی ہے جہاں نفرت پر مبنی جرائم امریکی نظام انصاف پر سوالات کھڑے کردیتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں ڈیو ڈیوس،گلین مورشوور، لوگن ہف مین، ایڈی ہیسل، لیوک شیلٹن، مائیکل سیز اور لوکاس ٹرمن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 9فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
 

شیئر: