Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلن ٹینس اوپن : ہالی وڈکرداروں کی شرکت

میلبورن:سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے آغاز سے2دن قبل گزشتہ روز بچوں کے دن کے حوالے خصوصی پروگرام منعقد کئے جن کے دوران بچوں نے ہالی وڈ کے مشہور اور پسندیدہ کرداروں کو مختلف ٹینس اسٹارز کے ساتھ مقابلہ کرتے دیکھا ۔ ان کرداروں میں اسپائیڈر مین، تھور اور ونڈر وومن وغیرہ شامل تھے ۔ میلبورن ٹینس سینٹر میں کڈز ڈے کے موقع پر سب کے لئے داخلہ مفت تھا اور بچوں کے ساتھ بڑے بھی ان کرداروں کو ٹینس کھیلتا دیکھ کر محظوظ ہوئے ۔ دفاعی چیمپیئن راجر فیڈرر نے اسپائیڈر مین کے ساتھ ٹیم بنا کر میلوس راونک اور تھور کا مقابلہ کیا۔ کیرولین ووزنیاکی اور نوواک ڈوکووچ نے بھی بچوں کے ساتھ نمائشی مقابلوں میں حصہ لیا۔ آسٹریلین اوپن15جنوری سے شروع ہو رہا ہے تاہم اس میں کئی بڑے کھلاڑی شامل نہیں ۔ انجری اور فٹنس مسائل کے باعث جو کونٹا، ویمنز سنگلز کی دفاعی چیمپیئن سیرینا ولیمز اور اینڈی مرے اس سال ایکشن میں نہیں ہو ں گے ۔

شیئر: