مخصوص پارکنگ کیخلاف ورزی پر 368 چالان

ریاض.... ٹریفک پولیس نے معذوروں کےلئے مخصوص پارکنگ میں کھڑی کی جانے والی 368 گاڑیاں تحویل میں لے کر مالکان کے خلاف چالان کاٹ دیئے۔الریاض اخبار کے مطابق محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف عوامی مقامات پر معذوروں کےلئے مخصوص کئے جانے والے مقامات پر دیگر افراد کے گاڑی پارک نہ کرنے کی مہم کے دوران ایک دن میں 368چالان کئے ۔ قانون کی خلاف ورزی پر گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں ۔ 

شیئر: