مٹھائی تیار کرنےوالے غیر قانونی تارکین گرفتار

ریاض ..... قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے غیرقانونی طور پر مٹھائی تیار کرنے والے کارخانے پر چھاپا مارکر وہاں کام کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے غیر ملکی غیرقانونی طور پر مقیم تھے جو زائد المیعاد اشیاءسے مٹھائیاں تیار کیا کرتے تھے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ علاقے کے ایک مکان سے انتہائی خراب بو آتی ہے جس کی وجہ سے اہلیان کو انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ پولیس نے بلدیہ کے اہلکاروں کے ہمراہ مذکورہ مکان پر چھاپا مارا جہاں سے 5 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا جو غیر قانونی طور پر مقیم تھے ۔ غیر قانونی طور پر قائم مٹھائی کے کارخانے سے زائدالمیعاد اشیائے خورونوش بڑی مقدار میں ضبط کر کے انہیں تلف کر دیا گیا ۔ 

شیئر: