Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران نے ایٹمی معاہدے..... سعودی اخبار کی شہ سرخیاں

اتوار 14جنوری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے عربی اخبار ”الشرق الاوسط“ کی سرخیاں:؟

٭ ترک صدر رجب طیب اردگان نے عفرین کے علاقے کو کرد فورس سے پاک کرنے کا عزم ظاہر کردیا، کردوں کو ہتھیار ڈالنے یا صفحہ ہستی سے مٹ جانے میں سے کسی ایک کے انتخاب کا اختیار دیدیا 
٭ حوثیوں نے یمنی صدر کے نائب کے بیٹے کو حراست میں لے لیا
٭ ایران نے ایٹمی معاہدے میں کسی بھی تبدیلی کو مسترد کردیا، ٹرمپ کے اعلان پر 9اعتراض ریکارڈ کرادیئے
٭ بغداد اور اربیل کے حکمرانوں کے درمیان نتیجہ خیز مذاکرات
٭ تیونس میں مظاہرین کو پرسکون کرنے کیلئے سماجی فیصلے
٭ لبنان میں عام معافی کے قانون کی تیاری آخری مرحلے میں داخل
٭ مصر نے کویت کیساتھ جھگڑا کرانے کی کوشش کرنیوالوں کو سنگین نتائج کی دھمکی دیدی
٭ ابوظبی کے ولی عہد اور سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات
٭ سوڈان نے مصر سے اپنے تعلقات کی اصلاح کیلئے زیادہ سخت اقدامات کا عندیہ دیدیا
٭ غرب اردن میں اسرائیلی بستیوں کے منصوبوں پر بین الاقوامی برادری کا سخت ردعمل
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: