Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹا کثیر المقاصد کاروان ، گھر کا کام بھی دے سکتا ہے

وینکوور..... یہاں رہنے والے ایک جوڑے نے جو ڈیانا اور پاسکار پیلون پر مشتمل ہے تفریح اور سیر و سیاحت کیلئے ایسی گاڑی خریدنے کی ہمت نہ پاکر اپنے طور پر کثیر المقاصدکاروان تیار کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور آخر کار وہ اس مقصد میں کامیاب رہے۔ دونوں نے اپنے تیار کردہ کاروان کو ”دی ڈروپلیٹ“ کانام دیا ہے اور کہا ہے کہ اسکا وزن محض 950پاﺅنڈ ہے اور اسے سواری کے طور پر استعمال کرنے کےساتھ مکان کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور چھوٹا ہونے کی وجہ سے اس قابل ہے کہ مختصر سے مختصر جگہ پر اسے پارک کیا جاسکے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چھوٹا ہونے کے باوجود اس کاروان میں ایک کوئن سائز ڈبل بیڈ بھی ہے اور کچن بھی جبکہ ضروریات کی دیگر اشیاءبھی اس میں موجود ہیں۔ اسکی کھڑکیاں کشادہ ہیں لیکن ٹنٹڈہونے کی وجہ سے اس میں رہنے والے پوری پردہ داری کرسکتے ہیں اور اندر رہنے والے باہر کے نظاروں سے لطف لے سکتے ہیں۔ بستر پرشاندا ر گدا لگا ہے اور مختلف چیزیں پکانے اور کھانے کیلئے ضروری برتن بھی موجود ہیں۔ ایک کنارے پر چھوٹا ریفریجریٹر ہے تو دوسری جانب سنک بھی لگا ہے جبکہ پانی کیلئے ہینڈ پمپ نصب ہے اور کوکنگ اسٹوو بھی اس میں رکھا گیا ہے۔مجموعی طور پر یہ پکنک وغیرہ پر جانے کیلئے لاجواب گاڑی ہے۔ بسترکے نیچے فالتو سامان رکھنے کی گنجائش بھی ہے۔

شیئر: