Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی دہشتگرد دنیا کے خطرناک ترین ڈرونز سے لیس ہیں، روس

 ماسکو.... رو س نے یہ انکشاف کرکے زبردست سنسنی پھیلا دی ہے کہ شام میں جو ڈرونز پکڑے گئے ہیں وہ اتنے جدید اور موثر ہیں کہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہیں جبکہ یہ ڈرون ایسی جیمنگ ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہیں جن کی مدد سے یہ اپنی حرکات و سکنات سے کسی بھی ٹیکنالوجی سے دور رہ سکتا ہے۔ اتنی جدید کارکردگی کے بارے میں سائنسدانوں کا کہناہے کہ انکی تیاری میں انتہائی پیچیدہ قسم کے جدید ترین سافٹ ویئر استعمال ہوئے ہیں اور ان کو جن اسلحہ سے لیس کیا گیا ہے وہ بھی گائیڈڈ میزائل سے کم نہیں۔ اس میں رکھی دھماکہ خیز اشیاءبال بیئرنگ سے بھری ہیں جن کی وجہ سے ہلاکت آفرین اوربھی خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہیں۔ واضح ہو کہ یہ ڈرون جو شام میں پکڑا گیا ہے بظاہر کوئی نشان نہیں رکھتا مگر زیادہ امکان یہی ہے کہ امریکہ کی جانب سے بھیجا گیا تھا مگر امریکی محکمہ دفاع نے معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ روسی ذرائع کا کہناہے کہ یہ ڈرون شام میں روس کے دو فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کیلئے بھیجے گئے تھے۔ روسی ڈرون کے شعبے کے سربراہ جنرل الیگزینڈر نوویکوف نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کردی ہے۔ تاہم انکا کہناہے کہ شامی باغیوں کے پاس ایسے ڈرون نہیں۔

شیئر: