Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلطیاں بدترین شکست کا سبب بنیں، سرفراز احمد

 
ڈونیڈن:نیوزی لینڈ کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے میں بدترین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بولرز نے اپنا کام کیا لیکن بیٹسمین ذمہ داری نہ نبھا سکے۔میچ کے بعد سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ چوتھے میچ میں پوری کو شش ہوگی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔ہم نے نیوزی لینڈ کو بڑے اسکور سے روکنے میں کامیابی حاصل کرلی تھی لیکن بیٹنگ لائن ہدف کے حصول میں بری طرح ناکام رہی جس کا کوئی جواز نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ وکٹ مشکل ضرور تھی لیکن اس پر اچھی بیٹنگ ممکن تھی او ر ہدف حاصل کیا جاسکتا تھا ، میزبان ٹیم کا اسکور ہمارے سامنے ہے ۔ اگر ہمارے بولر اچھی کارکردگی نہ دکھاتے تو نیوزی لینڈ پھر بڑا اسکور کرسکتا تھا جس کا دوسرا مطلب یہ ہے کہ وکٹ میں کوئی مسئلہ نہیں تھا اور ہم اپنی غلطیوں کی وجہ سے شکست سے دوچار ہوئے۔ ابتدائی اوورز میں وکٹوں کا جلد گرنا ہمارے لئے سنگین مسئلہ بن چکا ہے اور اس کی وجہ سے ٹیم بیٹنگ کے آغاز ہی میں دباﺅ کا شکار ہو جاتی ہے ۔ اس میچ میں بھی ایسا ہی ہوا ۔ جب 15-16 رنز پر آدھی ٹیم آوٹ ہوجائے تو میچ نہیں جیتے جا سکتے ہمیں اس صورتحال سے جان چھڑانا ہوگی۔

شیئر: