Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف سیکریٹری ، چیف جسٹس کے گھر کیوں گئے؟ کانگریس

نئی دہلی..... کانگریس نے سپریم کورٹ کے 4سینیئر ججوں کی پریس کانفرنس کے بعد وزیر اعظم کے چیف سکریٹری نپیندر مشرا کے چیف جسٹس سے ملاقات کے لئے ان کے گھر پر جانے پر سوال اٹھایا ہے۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے چیف جسٹس کی رہائش پانچ کرشنا مینن مارگ جانے کے چند گھنٹے بعد ہی کہا کہ وزیر اعظم کو ملک کے چیف جسٹس کی رہائش پر اپنا خصوصی ایلچی بھیجنے کا سبب بتانا چاہئے۔انہوں نے ٹوئٹ کیا” وزیر اعظم کے چیف سکریٹری نرپیندر مشرا کوچیف جسٹس کی رہائش  پانچ کرشنا مینن مارگ جاتے دیکھا گیا۔

شیئر: