Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ٹیم بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں ہند سے ہار گئی

عجمان:بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں روایتی حریف ہند نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔اسٹار کھلاڑیوں سے محروم پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔محمد جمیل نے 94رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، نثار علی نے 64 رنز بنائے۔ ہند کی جانب سے سنیل، دیپک، ریڈی اور رمبیر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جوابی بیٹنگ میںہندوستانی ٹیم نے ہدف صرف 3 وکٹوں پر34.5 اوورز میں پورا کرلیا۔ دیپک ملک نے ناٹ آوٹ 79 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی، وینکٹیش نے 64 رنز بنائے۔ ظفر اقبال نے 2 جبکہ ہارون خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔عمدہ بیٹنگ پر دیپک ملک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے 5بہترین کھلاڑیوں کو یو اے ای کے ویزے نہیں مل سکے تھے جس کے باعث وہ میچ میں شریک نہیں تھی اور ہند سے میچ ہارنے کی بڑی وجہ بھی یہی تھی ورنہ پاک ہند میچ کا نتیجہ کچھ اور نکلتا۔دوسری جانب بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو 7 وکٹوں سے ہرایا، آسٹریلیا نے 9 وکٹوں پر327 رنز بنائے۔ اسٹیفن پالمر نے سنچری مکمل کی، جواب میں بنگلہ دیشی کپتان تنزیل الرحمن کے شاندار 106 رنز کی بدولت بنگلہ دیش نے بھی ہدف 3 وکٹوں پر پورا کرلیا، عمدہ بیٹنگ پر تنزیل الرحمن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

شیئر: