Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ کے نئے فیچر سے ایک گروپ ایڈمن دوسرے کو برطرف کر سکے گا

واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر آزمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ اس فیچر سے گروپ ایڈمنز کو مزید اختیار حاصل ہو گئے ہیں اور ایک گروپ ایڈمن کسی دوسرے ایڈمن کو گروپ سے نکالے بغیر بھی ایڈمن کے عہدے سے ہٹا سکتا ہے۔ اس وقت واٹس ایپ میں کسی فرد کو گروپ ایڈمن کے عہدے سے ہٹانے کے لیے پہلے اسے گروپ سے نکالنا پڑتا ہے اور پھر نئے سرے سے عام فرد کی طرح گروپ ممبر بنانا ہوتا ہے۔ نئے فیچر کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر آزمائشی بنیادوں پر پیش کیا جا چکا ہے۔

شیئر: