Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی ماﺅں کی غیر ملکی اولاد کو شہریت دینے پر پارلیمنٹ میں بحث

 ریاض.... کویتی پارلیمنٹ کے ارکان نے کویتی ماﺅں کی غیر ملکی اولاد کو مقامی شہریت دینے کی تجویز پر مباحثہ شروع کردیا۔ کویتی شہریت دینے کیلئے متعدد شرائط تجویز کی گئی ہیں۔ ایک شرط یہ ہے کہ کویتی ماں کی غیر ملکی اولاد کی عمر 21 برس ہو ، کویت میں پیدائش ہوئی ہو۔ ملک میں ہی مسلسل اقامت پذیر ہو۔ کویتی ماں کی غیر ملکی اولاد اس دو صورت میں کویتی شہریت حاصل کرسکے گی کہ اس کے پاس کسی ملک کی شہریت ہو یا کسی بھی ملک کی شہریت اس کے پاس نہ ہو۔ تجویز کیاگیا ہے کہ 21 برس کی عمر ہوجانے پر کویتی ماں کی غیر ملکی اولاد کو اپنے ماں باپ میں سے کسی ایک کی شہریت اختیار کرنے کا حق دیا جائیگا۔ 

شیئر: