Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف: آل بڈانی برادری کے اعزاز میں تقریب

پاکستان میں روزگار کے مواقع کاتعارف، پاکبانوں کو پریشان نہ ہونے کا مشورہ، بے روز گار ضرورت مندہم وطن بھائیوں کی خدمت کس طرح کر سکتے ہیں
طائف(ابوعلی بڈانی) طائف اور مکہ مکرمہ کے درمیان تاریخی مقام وادی نعمان میں بڈانی قبیلہ نے آل بڈانی برادری کے اعزاز میں ایک عالیشان تقریب منعقد کی جس میں طائف، مکہ مکرمہ، جدہ، الباحہ اور مدینہ منورہ سے بڈانی قبیلہ سے تعلق رکھنے والے سعودی شہری اور پاکستانی شہریوں نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی معرف سماجی شخصیت سردار اختر خان بڈانی، عبداللہ محمد شفیع بڈانی،زاہد عبدالعزیز، یاسرحسین نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سعودی شہریت رکھنے والے مدنی خان بڈانی اور بہاؤالدین یونیورسٹی ملتان میں اہم عہدے پر فائز عبدالحمید بڈانی تھے جبکہ نظامت چیئرمین پاکستان میڈیا کونسل ممتاز احمدبڈانی نے کی۔ تقریب کی صدارت حاجی عبدالحمید ابو ولید نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہواجسکی سعادت قاری مشتاق احمد بڈانی نے حاصل کی۔ مذہبی ا سکالر راشد عباس نے " ہم اور ہمارے ایک دوسرے پر حقوق "کے زیر عنوان جامع خطاب کیا۔ مہمان خصوصی عبدالحمید بڈانی نے کہا کہ اب سعودی عرب میں روز گار کے حوالے سے ہمارے بھائیوں کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ پاکستان میں روز گار کے بے شمار مواقع ہیں، اپنا کوئی بھی بزنس شروع کیا جا سکتا ہے۔ سردار اختر خان بڈانی اور حاجی اقبال عبدالعزیز بڈانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اکٹھے ہونے کا مقصد یہ سوچ بچار کرنا ہے کہ بے روز گار ضرورت مندہم وطن بھائیوں کی خدمت کس طرح کر سکتے ہیں۔ ساری ذمہ داری حکومت کی نہیں ہم پر بھی فرض بنتا ہے جو اچھے روزگار کے حامل ہیں وہ اپنے بے روزگار بھائیوں کی فلاح بہبود کیلئے کچھ کریں ۔ اس طرح ہر دو تین ماہ میں ایسی ہی تقریب کا ا ہتمام کیا جائے تاکہ ایک دوسرے کی خیر خیریت معلوم ہوجایا کرے۔ دوسرا میل ملاپ سے پیار محبت میں اضافہ ہو۔ مدنی بڈانی ،عبدالحمید ابو ولید اور حاجی شریف احمد بڈانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین سے دوری کی وجہ دل بھی ایک دوسرے سے دور ہوتے گئے۔ آج تہیہ کرنا ہے کہ نماز وں کی پابندی کریں گے۔ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوں گے۔ ہر ضرورت مند بھائی کی خدمت اور تعاون میں کبھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اختلا فات بھلا دیں گے۔ تقریب سے محمد عبداللہ محمد شفیع بڈانی، عبدالباسط بڈانی، محمد عبداللہ، انجینیر عبدالروف بڈانی اور ممتاز احمد بڈانی نے بھی خطاب کیا۔ ملک و قوم کیلئے بہترین خدمات پیش کرنے پر سردار اختر خان بڈانی، مدنی بڈانی ،عبدالحمید بڈانی، محمد اقبال بڈانی ،زاہد بڈانی اور محمد عبداللہ بڈانی کو پاکستان میڈیا کونسل کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔ تقریب میں امجد بڈانی، امتیاز احمد بڈانی، ا نجینیئر عبدالباسط بڈانی، عبدالباسط، حضور بخش عبدالمجید، خلیل الرحمن ، عبدالماجد بڈانی، عمران شریف، یوسف افضل، داود خان علی خان، محمد زاہد حذیفہ خان، حاجی منظور احمد، حاجی لیاقت خان بڈانی، عبدالقیوم بڈانی، سردار سیف اللہ خان بڈانی، اصغر خان بڈانی اور اظہر شیرازی کے علاوہ کثیر تعداد میں بڈانی قبیلہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان اور سعودیوں نے شرکت کی ۔

شیئر: