Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے تحت بلڈ ڈونیشن کیمپ

محمد عرفان شفیق ۔ کویت
پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام ہونے والے بلڈڈونیشن کیمپ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ صدر مقبول احمد اور نائب صدر محمد یونس شاہد نے کمیونٹی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان شاءاللہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کے لئے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بھرپور تعاون کی امید ہے۔ دیار غیر میں مقیم ہم سب کو چاہیے کہ انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت خون کا عطیہ کریں اور اس پیغام کو اپنے احباب اور دیگر افراد تک پہنچائیں تاکہ دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کامثبت امیج پیش کیا جا سکے۔
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھیں، کلک کریں
 

شیئر: