Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وڈیو گیمز کی وجہ سے کھیل کے میدان ویران ہورہے ہیں، چوہدری اختر

 ذکاء اللہ محسن۔ ریاض
 کھیلوں کی انسانی زندگی میں بہت اہمیت ہے ۔ کھیل کود سے انسانی دماغ کی نشونما ہوتی ہے اور انسان چاق و چوبند رہتا ہے۔ان خیالات کا اظہار چوہدری اختر نے اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے آجکل کے نوجوان کی توجہ کھیلوں ںسے ہٹ گئی ہے اور کھیل کے میدان ویران ہوگئے ہیں جسکی ایک بڑی وجہ اسمارٹ فونز اور ویڈیو گیمز ہیں۔ اپنے ارد گرد جہاں نظر دوڑ ا ئیں نوجوانوں کی انگلیاں اسمارٹ فون پر چلتی نظر آتی ہیں ۔اسمارٹ فونز پر ان گیمز کا حصول بہت آسان ہوگیا ہے۔ یہ طرز زندگی ہمارے میدانوں کو غیر آباد کر کے گیم زون کو آباد کررہا ہے جس کے مضر اثرات صحت پر مرتب ہورہے ہیں۔ کم عمری میں شوگر ،دل کے امراض جنم لے رہے ہیں۔ایک جگہ بیٹھے رہنے سے نوجوان نسل میں موٹا پا پھیل رہا ہے۔حکومت سے گزارش ہے کے نوجوانوں کو کھیلوںکی بہتر سہولیات فراہم کی جا ئے تا کہ وہ ویڈیو گیمز کی لت سے بچ سکیں۔ سعودی عرب میں پاکستانی نوجوانوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر زیادہ تر پاکستانی نوجوان کرکٹ کھیلتے ہیں اور اس حوالے سے سعودی کے صحراوں میں ریاض کرکٹ لیگ اور دیگر کلبوں نے کرکٹ گراونڈ بنا کر آباد کر رکھے ہیں۔ اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ سعودی عرب میں جس طرح کرکٹ کا کھیل فروغ پا رہا ہے اور شاندار پرفارمنس دینے والے کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں، اس سے محسوس ہوتا ہے کہ سعودی عرب کی نیشنل ٹیم آئی سی سی کے میچز کھیلے گی۔
ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خبروں کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: