Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فروغِ اسلام میں علمائے دینِ متین نے بہت کام کیا ،مولانا نوید افروز

بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ کے زیر اہتمام تقریب استقبالِ ضیوف الرحمان
* * * امین انصاری ۔ جدہ* * *
  بزم طلبائے قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ کے زیر اہتمام دارالعلم میں تقریب استقبالِ ضیوف الرحمان کا مولانا حافظ محمد نوید افروز نویدبانی وصدر بزم کی صدارت میں انعقاد عمل میں آیا ۔ مولانا حافظ محمد نثار احمد بانی وناظم اعلیٰ مدرسہ صالحہ للبنات و مدرسہ انوارالعلوم کاظمیہ للبنین پربھنی مہاراشٹرا نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ شیخ راحت اللہ (سرسالہ،ضلع بیڑ، مہاراشٹرا) بھی اس موقع پر موجود تھے۔
    مولانا حافظ محمد عبدالسلام عزیز انواری صدیقی معتمد بزم کی قرأت اور حافظ محمد سلیم قادری نائب معتمد بزم کی نعت شریف سے جلسہ کا آغاز ہوا ۔ مولانا حافظ نثار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس نے جتنا زیادہ تقویٰ اختیار کیا وہ اتنا ہی زیادہ اللہ کے نزدیک مکرم ہے ۔صرف علم ،ریاضت ،عبادت قربِ خداوندی کا وسیلہ نہیں۔ اُن سب میں سب سے اعلیٰ مقام تقویٰ کا ہے اسی لئے فرمانِ خداوندی ہے کہ اے ایمان والو !تقویٰ اختیار کرو اور سچوں کے ساتھ ہوجائو ۔
    مولانا محمد نوید افروز نے صدارتی خطاب میں کہا کہ فروغِ اسلام میں علمائے دین متین نے بہت کام کیا ہے ۔ علم اسلام کی زندگی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مولانا نثار احمد نے علمِ دین کے چراغ روشن کرنے کا ذمہ لیا ہے اوراپنے مدارس میں اُسکو بخوبی نبھارہے ہیں اور سیکڑوں طلباء کو علم دین کے گوہر سے آراستہ کررہے ہیں ۔
    مولانا محمد عبدالسلام عزیز نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور آخر میں دُعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔

شیئر: