Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوسلو معاہدے کے عبوری دور کے خاتمے کا اعلان.... اخبار ی سرخیاں

منگل 16جنوری 2016ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے عربی اخبار ”الشرق الاوسط “ کی شہ سرخیاں :

٭ تنظیم آزادی فلسطین کی مرکزی کونسل نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے تک اسرائیل کے اعتراف کو معلق کردیا
٭ اوسلو معاہدے کے عبوری دور کے خاتمے کا اعلان، فلسطینی اتھارٹی کے بجائے فلسطینی ریاست کے قیام کی کوشش کا عزم
٭ حوثیوں نے یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے سیکڑوں ہمنواﺅں کو موت کے گھاٹ اتارنے کی دھمکی دیدی
٭ امریکی وزیر خارجہ آج منگل کو روسی ہم منصب کے سامنے شامی بحران کے مغربی علاقائی حل کا تصور پیش کرینگے
٭ متحدہ عرب امارات نے2مسافر بردار طیاروں کو روکنے کا قطر پر الزام عائد کردیا
٭ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے اتحاد کے سقوط نے عراق میں کھیل کے پتے خلط ملط کردیئے
٭ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے سوڈان اور ایتھوپیا کو تسلی بخش پیغام دیدیا
٭ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کا ہوائی اڈہ بند، متحارب فریقوں کے درمیان معرکوں میں شدت، داعشی سرحد کے قریب سرگرم
٭ ایرانی عدلیہ کے سربراہ صادق لاریجانی نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر جوابی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
٭ کردستان کے ہوائی اڈوں کے مسئلے پر بغداد اور اربیل کے درمیان 6نکاتی سمجھوتہ
٭ ٹرمپ نے امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ایرانی مداخلت بند کرنے پر زور دیا
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: