Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینیوں نے اسرائیل کو اعتراف کرنیکا فیصلہ معلق کردیا

رام اللہ .... تنظیم آزادی فلسطین کی مرکزی کونسل نے مجلس عاملہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے اعتراف تک اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ معلق کردے۔ مرکزی کونسل نے اوسلو امن معاہدے میں مذکورعبوری دور کے اختتام کا اعلان کردیا۔ کونسل کے سربراہ سلیم الزانون نے 2روزہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی کونسل نے اتھارٹی کے مرحلے سے نکل کر ریاست کے مرحلے میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طے کیاگیا ہے کہ 4جون 1967ءکی سرحدوں کے دائرے میں فلسطینی ریاست کے قیام کے اقدامات کئے جائیں گے۔ اوسلو، قاہرہ اور واشنگٹن میں طے پانے والے معاہدوں میں مذکور عبوری دور کے تحت آنے والی ذمہ داریاں ختم ہوگئی ہیں۔اعلامیہ میں القدس سے متعلق امریکی صدرکے فیصلے کی مذمت کی گئی۔
 
 

شیئر: