Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوکیا 6 (2018) اور نوکیا 7 کے لیے اینڈرائیڈ اوریو اپڈیٹ جاری

ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے نوکیا 6 (2018) اور نوکیا 7 کیلئے اینڈرائیڈ اوریو اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی ہے۔ اپڈیٹ میں کچھ نئے فیچرز کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں فلیڈ انٹرفیس ، بیک گراونڈ مینیجمنٹ اور پاور سیوئنگ کے لیے پہلے سے بہتر فیچرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پکچر ان پکچر موڈ ، نوٹیفیکیشن ڈاٹ ، بیک گراونڈ لیمٹ ، آٹو فل اور اسمارٹ ٹیکسٹ سلیکشن کے فیچرز کو بھی پیش کیا گیا ہے۔ اپ ڈیٹ کو مختلف فیزز میں پیش کیا جائے گا اور اپڈیٹ کے وصول ہونے پر کمپنی کی جانب سے نوٹیفیکیشن موصول ہوگا تاہم صارفین اپنے اسمارٹ فون کی سیٹنگز اور سافٹ ویئر اپڈیٹس میں جا کر اپڈیٹ کی دستیابی سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ہواوے انر 9 لائٹ پیش کردیا گیا

شیئر: