Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا وطن واپسی 2 سال میں مکمل ہو گی

ینگون۔۔۔  میانمار میں سیکیورٹی دستوں کے کریک ڈاؤن سے فرار ہو کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے لاکھوں روہنگیا مہاجرین کی 2 سال کے دوران وطن واپسی پر بنگلہ دیش اور میانمار کے حکام کے مابین اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ یہ عمل کب شروع ہو گا۔ یہ پیشرفت میانمار کے دارالحکومت میں دونوں ممالک کے وفود کی ملاقات میں ہوئی ۔ بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میانمار کی حکومت واپس جانے والے روہنگیااقلیتی مسلمانوں کو ابتداء میں عارضی رہائش فراہم کرے گی اور بعد میں انہیں باقاعدہ مکانات میں منتقل کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:جاپانی وزیر خارجہ کا روہنگیا باشندوں کے گاؤں کا دورہ
 

شیئر: