Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات اور جمعہ کو القریات اور طریف میں برفباری کا امکان

تبوک .... محکمہ موسمیات و تحفظ ماحولیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعرات اور جمعہ کو تبوک میںدرجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا جائیگا۔ محکمہ کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا کہ تبوک میں بارش کا بھی امکان ہے۔ جمعرات اور جمعہ کو سعودی عرب کے شمالی علاقو ںمیں سردی کی شدید لہر آئندہ ہفتے کے وسط تک چلے گی۔ القریات ،طریف کے علاقوں میں برفباری ہوگی۔ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے2 ڈگری نیچے ہوگا۔ صبح سویرے اور جمعہ کو عصر کے وقت بارش اور ژالہ باری ہوگی۔ مملکت کے زیادہ تر علاقوںمیں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ حد نظر ایک ہزار میٹر بلکہ اس سے بھی کم کی ہوگی۔ الجوف ، الحدود الشمالیہ، حائل ، ریاض، الدوادمی، القصیم اور آخر میں الشرقیہ کے زیادہ تر علاقے گرد آلودہواﺅں کی زد میں ہونگے۔ القحطانی نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ وہ موسم کی بابت توقعات اور اطلاعات کے سلسلے میں ا فواہوں پر کان نہ دھریں۔ سوشل میڈیا پر موسم کی بابت من گھڑت رپورٹیں چل رہی ہیں ان کے چکر میں نہ پڑیں۔

شیئر: