Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی مسافر طیاروں کو روکنے کی کوشش پر قطری حکام کی مذمت

ریاض.... برطانیہ اوریورپی ممالک میں انسانی حقوق کی عرب تنظیم اور حقوق و آزادی کی خلیجی تنظیم نے بحرین ہوائی اڈے پر امارات کے مسافر طیاروں کے اترتے وقت قطری لڑاکا طیاروں کی جانب سے تعاقب کے واقعہ کی مذمت کردی۔ مذکورہ تنظیموں نے اعلامیے جاری کرکے واضح کیا کہ یہ فضائی سلامتی کو خطرہ لاحق کرنے کے مترادف ہے۔ قطری طیاروں نے اماراتی طیاروںکو روکنے کی کوشش کرکے 1944ءکے دوران شہری ہوابازی سے متعلق شکاگو معاہدے اور ہوابازی کی سلامتی سے متعلق قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ مذکورہ تنظیموں نے امارات اور بحرین میں شہری ہوابازی کے اداروں کو تحفظ کے لئے قانونی کارروائی کے سلسلے میں تعاون کا بھی یقین دلادیا۔

شیئر: