Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#خونی_لیگ_کا_کھیل_ختم

 
سانحہ قصور اور ماڈل ٹاو¿ن کے مجرموں کو کیفرِکردار تک پہنچانے کے لیے پاکستان عومی تحریک کے رہنماؤں نے آج (17 جنوری) مال روڈ لاہور میں عوامی احتجاج کا اعلان کیاجس میں تمام قومی رہنما بشمول آصف علی زرداری اور عمران خان خطاب کریں گے۔ اس حوالے سے عوامی تحریک کے حمایتیوں نے #خونی_لیگ_کا_کھیل_ختم کے نام سے ٹویٹر پر ٹرینڈ چلایا جوپاکستان میں پہلے نمبر پر رہا۔
مزید پڑھیں:#بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سزا
پاکستان عوامی تحریک کے چیئر مین ڈاکٹر طاہر القادری نے اس احتجاج کے بارے میں اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا :یہ تحریک آئین کی بحالی کے لیے ہے۔ ہر قدم امن،جمہوریت اور آئین ہی کے لیے ہو گا۔ہم قانون کی عظمت ، آئین اور جمہوریت کی بحالی کے لیے ہی نکل رہے ہیں۔ 
مسز زین العابدین نے لکھا :کوئی تمہیں آزادی نہیں دے سکتا اور نہ ہی کوئی تمہیں انصاف اور برابری دے سکتا ہے۔اگر تم مرد ہو تو یہ سب تمہیں خودحاصل کرنا ہو گا۔ کسی بھی ملک میں اس وقت تک تبدیلی نہیں آسکتی جب تک وہاں کے خودغرض سیاست دان طاقت کے حصول کےلیے جھگڑنا چھوڑ کر انصاف فراہم کریں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر عتیق الرحمٰن نے کہا: ہمیں اپنے شہداءاور کارکنان پر فخر ہے جو انصاف کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔ پاکستان گورنمنٹ اور پنجاب پولیس کی بداعمالی ہمارا حوصلہ پست نہیں کر سکتی۔ یہاں کوئی جمہوریت ، کوئی آئین اور کوئی انصاف نہیں۔ کافی مہینے گزر گئے لیکن پاکستان عوامی تحریک ابھی تک انصاف کی منتظر ہے۔
مزید پڑھیں: #زرد_صحافت_مسترد
فیصل اقبال خان نے کہا :اگر ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو نصاف نہ دیا گیا تو پاکستان کا کوئی مستقبل نظر نہیں آتا۔
عامر یوسف چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا : 17 جنوری کا احتجاج تمام اپوزیشن جماعتوں کی شریف حکومت کو ختم کرنے کی طرف مشترکہ کوششوں کی بنیاد رکھے گا۔
عمیر عامر نے کہا: ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو منصب سے ہٹایا جائے تاکہ انصاف فراہم کیا جا سکے۔جب تک وہ اپنے دفاتر میں رہیں گے ،انصاف نہیں ہوسکتا۔
حسن رضا نے کہا: ہمارا مطالبہ قرآن اور قانون کے مطابق عوامی تحریک کے 14 شہداءکے لیے قصاص ہے۔
رابیل احمد نے ٹویٹ کی کہ یہاں شریف خاندان کے ہوتے ہوئے بچوں تک کی عزت محفوظ نہیں۔ 
پاکستان کے سابق وزیرِاعظم اور سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب نے لکھا:14 لاشیں گرانے والے اور 100 لوگوں کو مارنے والے سفاک درندے جب پھانسیوں پر چڑھیں گے تو پھر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاءکو سکون ملے گا۔
مزید پڑھیں: #زینب_کو انصاف_دو
 

شیئر:

متعلقہ خبریں